ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرینگر لوک سبھا سیٹ پرفاروق عبداللہ کامیاب،پی ڈی پی ساکھ نہیں بچاپائی

سرینگر لوک سبھا سیٹ پرفاروق عبداللہ کامیاب،پی ڈی پی ساکھ نہیں بچاپائی

Sun, 16 Apr 2017 10:32:43    S.O. News Service

نیشنل کانفرنس نے محبوبہ مفتی سے استعفیٰ مانگا،ریاستی لوگوں کے تحفظ میں ناکام ہونے کاالزام لگایا
سری نگر،15اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے سرینگر-بڈگام پارلیمانی ضمنی انتخابات میں جیت درج کی ہے۔اس جیت کے بعد عبداللہ سے محبوبہ حکومت کو برخاست کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت لوگوں کو تحفظ مہیا کرانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔یہ الیکشن گزشتہ سال ہوئے تشدد کے بعد محبوبہ مفتی حکومت کی مقبولیت کا امتحان بھی تھا۔گزشتہ سال برہان وانی کے مارے جانے کے بعد پی ڈی پی لیڈر طارق کارا نے اس سیٹ سے استعفیٰ دے دیاتھا۔فاروق نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کے نذیراحمدخان کو10557ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔اس سیٹ پر ضمنی انتخاب میں کل 89865لوگوں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا تھا۔الیکشن حکام نے بتایا کہ فاروق کو47936ووٹ ملے تھے جبکہ خان کے حق میں 37379ووٹ پڑے۔نوٹا کے حق میں 714ووٹ پڑے۔اس بار سرینگر سیٹ پرمحض 7.13فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔اس اس حلقہ کی تاریخ میں ووٹنگ کا سب سے کم اعداد و شمارہے۔ووٹنگ کے دن علیحدگی پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جم کر تشدد ہواتھاجس میں کل 8افراد ہلاک ہو گئے تھے اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔


Share: